ابنا: الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں جمرود کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں تیس افراد ہلاک اور ستر سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکہ جمرود کے علاقے غونڈئی کی ایک مسجد میں ہوا ہے۔سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی کے مطابق اس دھماکے میں چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کو پشاور کے ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔..............
/169